News Details

07/03/2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے بنوں کے سب ڈویژن وزیر میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے بنوں کے سب ڈویژن وزیر میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے لئے سیکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، ہم قوم کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے حملے میں زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک تمناو ¿ں کا اظہارکیا ہے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مردان کے علاقہ شیر گڑھ میں پولیو ٹیم پر نا معلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے کی بھی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکار کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو زخمی اہلکار کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔مزید برآں انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو پولیو ٹیم پرفائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری عمل میں لانے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والے ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے دشمن ہیں۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کی حفاظت کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ صوبائی حکومت صوبے کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ <><><><><><><><>