News Details
16/02/2024
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے بدھ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کا مختصر دورہ کیا جہاں انہوں نے سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے بدھ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کا مختصر دورہ کیا جہاں انہوں نے سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیااور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ نگران صوبائی وزیر انجینئر احمد جان بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔نگران وزیر اعلیٰ نے علی امین خان گنڈا پور اور دیگر غمزدہ لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ آزمائش کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان پرصبرو استقامت عطا فرمائے۔
<><><><><><><>