News Details

14/02/2024

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے وزیراعلیٰ ہاوس پشاور کے سبزہ زار میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم 2024 کا اجراءکردیا

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے منگل کے روز وزیراعلیٰ ہاو ¿س پشاور کے سبزہ زار میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم 2024 کا اجراءکردیا ہے ۔ شجرکاری مہم کے تحت صوبہ بھر میں ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ سنٹرل ساو ¿تھ ریجن پشاور میں تقریباً 50 لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ نادرن فارسٹ ریجن ایبٹ آباد میں 38 لاکھ سے زائد ، ملاکنڈ فارسٹ ریجن سوات میں 37 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے ۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں شجرکاری کے لئے 212 پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا جن میں حکومتی عہدیداران ، سول سوسائٹی ، سرکاری حکام اور طلبہ کے ذریعے تین لاکھ 86 ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرہ ارض پر انسانی زندگی کی بقاءکے لئے جنگلات کی ضرورت اور اہمیت سے انکار ممکن نہیں، ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لئے جنگلا ت کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ جنگلا ت کی کمی کی وجہ سے خشک سالی، سیلاب اور دیگر آفات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں سے جنم لینے والے مسائل کسی چیلنج سے کم نہیں ، ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے سے موجود جنگلات کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر شجرکاری کی بھی ضرورت ہے تاکہ صوبے کے جنگلاتی رقبے میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکے۔ ارشد حسین شاہ نے کہا کہ شجرکاری مہم موسم بہار 2024 بڑی اہمیت کی حامل ہے ، شجرکاری کے حوالے سے کوئی بھی حکومتی کوشش اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک عوام اس میں بھر پور شرکت نہ کریں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام اور معاشرے کے تمام طبقات اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ، شجرکاری ایک قومی فریضہ ہے ، شہری اس میں بھرچڑھ کر حصہ لیں۔ اپنی آنے والی نسلوں کو ایک سرسبز اور آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ <><><><><><><><><><>