News Details
08/02/2024
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی مذمت کی ہے
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے ان دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی نگران حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
<><><><><><><>