News Details

04/02/2024

خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے صوبے میں ڈیجیٹل اسکلز کی ضروریات کو پوری کرنے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے دو بین الاقوامی اداروں گرو فار گوگل پروگرام اور ریسرچ ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ(ریڈ) انٹرنیشنل کے ساتھ دو الگ الگ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے صوبے میں ڈیجیٹل اسکلز کی ضروریات کو پوری کرنے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے دو بین الاقوامی اداروں گرو فار گوگل پروگرام اور ریسرچ ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ(ریڈ) انٹرنیشنل کے ساتھ دو الگ الگ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب خیبر پختونخوا ہاوس اسلام میں منعقد ہوئی۔ خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلی جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب میں میں خیبر پختونخواہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور گرو فار گوگل پروگرام کے درمیان پہلی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمت کی اس یادداشت کے تحت گرو فار گوگل پروگرام خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو مختلف ڈیجیٹل اسکلز میں ٹریننگز اور پروفیشنل سرٹیفیکیشن کے لئے پانج ہزار سکالرشپ فراہم کرے گی۔ اسی طرح خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ریڈ انٹرنیشنل کے درمیان مفاہمت کی دوسری یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمت کی یادداشت کے تحت ریڈ انٹرنیشنل خیبر پختونخوا میں مختلف انٹرپرنیورشپ اسکلز اور بزنس ڈیویلپمنٹ میں کے ساڑھے تین سو نوجوانوں کو ٹریننگ دے گا۔ نگراں صوبائی وزراءڈاکٹر نجیب اللہ اور عامر عبداللہ کے علاوہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری، وزیر اعلی کے ترجمان بریگیڈیئر ریٹائرڈ سید مجتبی ترمزی، محکمہ سائینس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعلی حکام ، گرو فار گوگل پروگرام اور ریڈ انٹرنیشنل کے اعلی حکام نے تقریب میں شرکت کی۔ مفاہمت کی ان یادداشتوں کے تحت خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو مارکیٹ ڈیمانڈ کے تحت انفرمیشن آیند کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں ٹریننگز کی فراہمی کے علاوہ ان کی پروفیشنل سرٹیفکیشن بھی کی جائے گی جسے وہ بین الاقوامی مارکیٹس میں روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ اس موقع پر اپنے گفتگو میں وزیر اعلی نے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کو صوبے میں ڈیجیٹل اسکلز کی ضروریات کو پوری کرنے کی طرف ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے صوبے میں تربیت یافتہ افرادی قوت کو بڑھانے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اشتراک کار نگران صوبائی حکومت کے ہیومن کیپیٹل ایکسپورٹ اسٹریٹیجی کے سلسلے کی کڑی ہے جس کے تحت صوبے کے نوجوانوں کو مارکیٹ بیسڈ ٹریننگ دے کر روزگار کے لیے بیرون ملک بھیجنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کیا گیا ہے۔ انہوں متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مفاہمت کی ان یادداشتوں پر جلد سے جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ان کا فائدہ بلاتاخیر صوبے کے نوجوانوں کو پہنچ سکے۔ َِ<><><><><><>