News Details

03/02/2024

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا ایک اجلاس وزیراعلیٰ ہاو ¿س پشاور میں منعقد ہوا جس میں سرکاری اسکولوں خصوصاً ضم شدہ اضلاع کے اسکولوں میں ناپید سہولیات کے حوالے سے ٹاسک فورس برائے ضم اضلاع کے گزشتہ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے جاری کردہ احکامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان بریگیڈئیر سید مجتبیٰ ترمذی، سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم مسعود احمد اور ڈائریکٹر ابتدائی و ثانوی تعلیم ثمینہ الطاف کے علاوہ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ضم اضلاع کے سرکای اسکولوں میں ناپید بنیادی سہولیات جن میں واش رومز، چاردیواری، بجلی اور پانی شامل ہیں کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں حال ہی میں شروع کردہ خواندگی مہم کو کامیاب بنانے اور اس کے زیادہ سے زیادہ اہداف کے حصول کیلئے ضم اضلاع کے ان اسکولوں میں ناپید سہولیات کی فراہمی کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں کام کرنے کے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائےں اور کم سے کم وقت میں ان سہولیات کی فراہمی کےلئے لائحہ عمل تیار کرکے اس پر فوری عملدرآمد شروع کریں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ اسکولوں میں ناپید سہولیات کے بارے میں ضلعی ایجوکیشن افسران کی طرف سے تیار کردہ ابتدائی رپورٹ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کہ منظور ہ شدہ پی سی ون اور نقشہ جات کے مطابق ان سکولوں میں سہولیات کا جائزہ لیا جائے اور اس بات کا تعین کیا جائے کہ آیا یہ سہولیات منظور شدہ پی سی ون اور نقشے میں شامل تھےں یا نہیں تاکہ پی سی ون میں شامل ہونے کے باوجود سہولیات تعمیر نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ٹھیکدار وں اور حکام پر ذمہ داری عائد کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ <><><><><><><>