News Details

01/02/2024

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے ضلع باجوڑ میں قومی اسمبلی کے اُمیدوار ریحان زیب کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کو واقعے کی تین دنوں میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے ضلع باجوڑ میں قومی اسمبلی کے اُمیدوار ریحان زیب کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کو واقعے کی تین دنوں میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے مقتول کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے اور کہا ہے کہ سوگوارخاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیںیہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ <><><><><>