News Details

28/01/2024

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے اتوار کے روز مانسہرہ کا مختصر دورہ کیا

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے اتوار کے روز مانسہرہ کا مختصر دورہ کیا جہاں انہوں نے مفتی محمد ایاز کے انتقال پر ان کے بھائی محمد اعجاز اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیر اعلی نے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔ وہ کچھ دیر سوگوار خاندان کے ساتھ رہے اور مفتی محمد ایاز کے انتقال پر اظہار دلی رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بعد ازاں نگران وزیر اعلیٰ نے ہری پور کا بھی مختصر دورہ کیا جہاں انہوں نے سابق صوبائی وزراءیوسف ایوب، اکبر ایوب اور ارشد ایوب سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے مرحومہ کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی جبکہ پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ دریں اثناءنگران وزیر اعلی نے بالاکوٹ مانسہرہ کی مشہور مذہبی شخصیت قاضی خلیل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی دینی و مذہبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ <><><><><><><>