News Details

27/01/2024

نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ اپر کوہستان میں خسرہ سے متعدد بچوں کے انتقال کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو اس بیماری کے تدارک کےلئے ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے

نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ اپر کوہستان میں خسرہ سے متعدد بچوں کے انتقال کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو اس بیماری کے تدارک کےلئے ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ماہرین پر مشتمل خصوصی میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کے علاوہ بیماری کے مزید پھیلاو ¿ کو روکنے کےلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید ہدایت کی ہے کہ خسرہ سے متاثرہ بچوں کی علاج معالجے کا خصوصی انتظام کیا جائے، علاقے کے لوگوں کو اس بیماری کے خلاف آگہی دینے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ علاقے میں بیماری کی روک تھام اور متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کےلئے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ <><><><><><><><>