News Details

12/01/2024

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے " خوشحال خیبرپختونخوا" کے نام سے ایک پروگرام کا اجراءکیا

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے " خوشحال خیبرپختونخوا" کے نام سے ایک پروگرام کا اجراءکیا ہے جس کے تحت نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں کریش کورسز کروائے جائیں گے اور ا ±نہیں روزگار کیلئے بیرون ممالک بھیجا جائے گاجس سے یہ نوجوان نہ صرف اپنے اور اپنے خاندانوں کیلئے باعزت روزگار کمائیں گے بلکہ ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ بھی کما سکیں گے۔ صوبائی حکومت نے اس مقصد کیلئے ہیومن ریسورس ایکسپورٹ اسٹریٹیجی تیار کی ہے جس پر عمل درآمد کیلئے ایک اعلی سطح کی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کرکے اس اسٹریٹیجی پر پیشرفت یقینی بنارہی ہے۔ہم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں کے علاوہ میڈیکل، ٹیکنکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کے شعبوں میں بین الاقوامی مارکیٹ کی ڈیمانڈکے مطابق کریش کورسز کروا کر سالانہ پانچ لاکھ نوجوانوں کو روزگار کیلئے بیرون ممالک بھیجنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز الخدمت فاو ¿نڈیشن خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 'بنو قابل' پروگرام کے افتتاح کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بنو قابل پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں صوبے کے ایک ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں مفت شارٹ کورسز کروائے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے ہی خوشحال پختونخوا پروگرام کے تحت ٹریننگز کے پہلے مرحلے کا باضابطہ اجراءکر دیا ہے جس کے تحت ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو شارٹ کورسز کروائے جائیں گے۔ ہم نے اس مقصد کیلئے مختلف سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں اور پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کے اشتراک کار کا ایک جامع نظام بھی وضع کیا ہے تاکہ پروگرام کے سو فیصد اہداف کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔ صوبے کے 1500 سرکاری سکولوں کو ٹریننگز کے لیے مختص کیا ہے جن میں ایوننگ کلاسز ہونگی۔افرادی قوت کو کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تربیت یافتہ افرادی قوت ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ ہمارے ملک میں افرادی قوت کی کوئی کمی نہیں، ہمارے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں جبکہ دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں تربیت یافتہ افراد ی قوت کی بہت زیادہ مانگ ہے۔یہ ایک سنہرا موقع ہے اورہمیں اس موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ ا ±ٹھانے کی ضرورت ہے۔ ارشد حسین شاہ کا کہنا تھاکہ مخلو ق اللہ کا کنبہ ہے اور مخلوق کی خدمت اللہ کی رضا کا ذریعہ ہے جس کا اجر اللہ تعالیٰ دُنیا اور آخرت دونوں میں دیں گے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنی مختصر مدت میں اس صوبے کے غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ ہم لوگوں کی مایوسیوں کو خوشیوں میں بدلنے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرسکیں۔ اگرچہ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر جذبہ نیک ہو اور مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا ہو تو مختصر وقت میں بھی بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاو ¿نڈیشن کا نوجوانوں کو فنی تربیت دینے کا پروگرام صوبائی حکومت کے وژن کے عین مطابق ہے اور صوبائی حکومت اس سلسلے میں الخدمت فاونڈیشن کو درکار تمام تعاون فراہم کرے گی۔ <><><><><><><>