News Details
11/01/2024
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے کوہاٹ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی ہے
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے کوہاٹ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں بھی پولیس اہلکاروں کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہداءکے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
<><><><><><><>