News Details

11/01/2024

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے لکی مروت کے علاقہ سرائے نورنگ میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے لکی مروت کے علاقہ سرائے نورنگ میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے اور واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ واقعے سے متعلق اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی سفاکانہ اور ظالمانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے اور انہیں بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مقتولین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔