News Details
10/01/2024
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے بنوں میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر
فائرنگ کے واقعے کی مذمت اور گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے بنوں میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت اور گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے بنوں میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
درایں اثناءوزیر اعلیٰ نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
<><><><><><><><>