News Details

08/01/2024

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے کرم کے علاقہ صدہ کے قریب گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی اور ہری پور میں ہزارہ موٹروے پر ٹریفک حادثے میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے کرم کے علاقہ صدہ کے قریب گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ درایں اثناءوزیر اعلیٰ نے ہری پور میں ہزارہ موٹروے پر ٹریفک حادثے میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو حادثے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ <><><><><><><><>