News Details

05/01/2024

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے سابق وفاقی وزیر سرتاج عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے سابق وفاقی وزیر سرتاج عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔درایں اثناءوزیر اعلی نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔