News Details

01/01/2024

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں صدر دوبارہ منتخب ہونے پر ارشد عزیز ملک اور اس کی نو منتخب کابینہ کے دیگر اراکین اور منتخب گورننگ باڈی ممبران کو مبارکباد

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں صدر دوبارہ منتخب ہونے پر ارشد عزیز ملک اور اس کی نو منتخب کابینہ کے دیگر اراکین کے علاوہ نو منتخب گورننگ باڈی ممبران کو بھی مبارکباد دی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلی نے نو منتخب صدر اور ان کی کابینہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد عزیز ملک کا مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونا صحافی برادری کا ان پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے اور اُمید ہے کہ نو منتخب صدر اور ان کی کابینہ اراکین اس دفعہ بھی صحافیوں کے اعتماد پر پورا اُترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی توقع ظاہر کی کہ نو منتخب صدر صحافیوں کی فلاح و بہبود اور اعلیٰ صحافتی اقدار کے فروغ کے لئے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ <><><><><><>