News Details
25/12/2023
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ نے ایبٹ آباد کے علاقہ تریڑی میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ نے ایبٹ آباد کے علاقہ تریڑی میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا، متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
<><><><><><><><><>