News Details

25/12/2023

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواجسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کا کرسمس کے موقع پر پیغام

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔ کر سمس کے حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں نگران وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بحیثیت شہری مساوی حقوق حاصل ہیں، ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کا درس دیتا ہے اور ہمارا آئین اُنہیں اپنی مذہبی عبادات ، رسومات اور تہواروں کو پوری آزادی سے منانے کی ضمانت دیتا ہے۔ ا ±نہوںنے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت بھی اسلامی تعلیمات اور ملکی آئین کے تقاضوں کے عین مطابق ملک میں بسنے والی اقلیتی برادری کی فلاح وبہبود ، ا ± ن کے جان و مال اور حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری کا بھر پور کردار رہا ہے جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اُنہوںنے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ملکی و عالمی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہر سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔حکومت کے عوامی فلاح کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے معاشرے کے تمام طبقات بلا تفریق مستفید ہوں گے۔ ہمارا مقصد ایک پر امن اور خوشحال خیبرپختونخوا ہے جس میں معاشرے کے کمزور طبقات اور اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ <><><><><><><>