News Details
15/12/2023
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ نے انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈزیزز پشاور کے آپریشن تھیٹر کی وائرل ویڈیو کا سختی سے نوٹس لیا ہے
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ نے انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈزیزز پشاور کے آپریشن تھیٹر
کی وائرل ویڈیو کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور متعلقہ حکام سے معاملے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ واضح رہے ویڈیو میں آپریشن تھیٹر کے اندر دوران آپریشن طبی آلات پر لال بیگ چلتا ہوا دکھایا گیاہے۔ سید ارشد حسین شاہ نے کہا کہ اس طرح کا واقعہ انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، یہ متعلقہ ذمہ داروں کی غفلت اور لاپرواہی کی نشاندہی کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں صفائی علاج معالجے کے لئے بنیادی شرط ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں اس طرح کی لاپرواہی ناقابل برداشت ہے۔
<><><><><><><>