News Details

15/12/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ نے ٹانک پولیس لائنز اور جمرود چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ نے ٹانک پولیس لائنز اور جمرود چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملوں میں پولیس و سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے سکیورٹی اداروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور عوام سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ہمیں اپنے جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔دریں اثناء،وزیر اعلیٰ نے حملوں میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ <><><><><>