News Details

13/12/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے ایبٹ آباد میں گیس لیکیج دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے ایبٹ آباد میں گیس لیکیج دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو دھماکے کے زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ <><><><><><><>