News Details
12/12/2023
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے حملے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اورقوم کو سکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں پر فخر ہے۔
<><><><><><>