News Details

10/12/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ اچانک حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ اپنے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہفتے کے روز اچانک حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچ گئے جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں بشمول ایمرجنسی، ریڈیالوجی، پیڈز اور کےفیٹیریا کا معائنہ کیااور وہاں پر فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے دریافت کیا۔وزیر اعلیٰ نے ہسپتال میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال اور بعض عملے کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے موقع پر موجود حکام کو ہسپتال خصوصاً ایمرجنسی میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور ڈیوٹی روسٹرکے مطابق عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کیفیٹیریا کے کچن کا خصوصی معائنہ کیا اور وہاں پر حفظان صحت کے اصول کا جائزہ لیا۔کچن میں کام کرنے والے عملے کا میڈیکل ٹیسٹس نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو کچن میں کام کرنے والے عملے کی باقاعدگی سے میڈیکل ٹیسٹس یقینی بنانے کی ہدایت کی۔چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور دیگر حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ <><><><><><><>