News Details

04/12/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کا خصوصی افراد کیلئے ایٹا ٹیسٹ فیس معاف کرنے کا فیصلہ

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے صوبے کے خصوصی افراد کے لئے ایک بڑے ریلیف کے طور پر ایٹا کے تحت ہر قسم کے ٹیسٹ میں حصہ لینے والے معذور امیدواروں کے لئے ٹیسٹ فیس معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے سے اب ایٹا کے تحت کسی بھی ٹیسٹ میں حصہ لینے والے معذور امیدوار ٹیسٹ فیس جمع کرانے سے مستثنیٰ ہونگے۔ یہ فیصلہ انہوں نے پیر کے روز ایجوکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ایوالویشن ایجنسی (ایٹا) کے بورڈ آف گورنرز کے 31 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ نگران صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر قاسم جان کے علاو ¿ہ سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ارشد خان، سیکرٹری صحت محمود اسلم وزیر اور دیگر بورڈ اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف ایٹا ٹیسٹس کے دوران امیدواروں سے ضبط کئے گئے موبائل فونز کو ڈسپوز آف کرنے کے سلسلے میں طریقہ کار وضع کرنے کے لئے نگران صوبائی وزیر جسٹس (ر) ارشاد قیصر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ضبط شدہ موبائل فونز سے متعلق تمام قانونی اور تیکنیکی پہلوو ¿ں کا جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ اجلاس میں بورڈز امتحانات اور ایٹا کے تحت ٹیسٹس میں نقل کی روک تھام سے متعلق امور پر غوروخوص کیا گیاجبکہ امتحانات اور ٹیسٹس میں نقل کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے مو ¿ثر تدارک کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو مل بیٹھ کر کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔ علاو ¿ہ ازیں امیدواروں کو نقل میں معاونت فراہم کرنے والے نیٹ ورکس کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیر اعلیٰ نے اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنانے کے لئے متعلقہ قوانین میں ترامیم کرکے سخت سے سخت سزائیں تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں نقل ایک ناسور اور معاشرے کے خلاف جرم ہے اس کی موثر روک تھام کے لئے سخت سے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تمام شراکت دار محکموں اور اداروں کو مل کر ایک جامع اور موثر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مزید برآںاجلاس میں ایٹا کے بجٹ تخمینہ جات برائے مالی سال 24-2023 کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ <><><><><>