News Details

28/11/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کا کوہستان میں مبینہ طور پر جرگے کی ایما پر لڑکی کو قتل کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے کوہستان میں مبینہ طور پر جرگے کی ایما پر لڑکی کو قتل کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو واقعے کی فوری انکوائری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ مبینہ واقعے کی فوری انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کو واقعے میں ملوث تمام افراد کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قانون اور انصاف کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ سید ارشد حسین شاہ نے مقتولہ لڑکی کی ساتھی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لئے بھی تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔