News Details

24/11/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر)سید ارشد حسین شاہ سے جمعرات کے روز پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی قیادت میں ایک وفد نے وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں ملاقات کی

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر)سید ارشد حسین شاہ سے جمعرات کے روز پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی قیادت میں ایک وفد نے وزیراعلیٰ ہاو ¿س پشاور میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات و تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے سید ارشد حسین شاہ کو صوبے کی نگران وزرات اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ نگران وزیراعلیٰ نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ 2023 جیتنے پر آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کو مبارکباد دی ۔نگران وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت اور بہتر طرز حکمرانی نگران صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ، عوامی خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس مقصد کے لئے نگرانی کے نظام کو مو ¿ثر بنایاجارہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی کمیونٹی ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے ، خیبرپختونخوا میں بسنے والی اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ان کے تحفظ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔نگران وزیراعلیٰ نے صوبے میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاءکے بارے میں بتایا کہ خیبرپختونخوا سے غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاءکا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے جبکہ صوبائی حکومت اپنے وطن واپس جانے والے غیر ملکیوں کو ہر قسم کی معاونت اور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ارشد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے کے مختلف سماجی شعبوں میں آسٹریلین حکومت کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، امید ہے کہ دونوں حکومتوں کے درمیان تعاون کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہےگا۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین دیرینہ اور دوستانہ تعلقات قائم ہےں ۔ آسٹریلین حکومت پاکستان میں استحکام ، ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہے۔ چیف سکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔