News Details
16/11/2023
نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی اسلام آباد میں ملاقات
نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں حکومتوں کی باہمی دلچسپی سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نگران وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں صوبوں کے درمیان گندم، آٹے اور چینی کی نقل و حرکت اور قیمتوں میں استحکام سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔دونوں وزرائے اعلیٰ کے درمیان غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا سے متعلق معاملات پربھی بات چیت ہوئی۔
َِ<><><><><><>