News Details

15/11/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے بدھ کے روز الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کا دورہ کیا

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے بدھ کے روز الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی اور صوبے میں عام انتخابات کے پرامن اور صاف و شفاف انعقاد کے سلسلے میں تیاریوں سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ نگران وزیر اعلی جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر صوبے میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائےگی۔ چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیراعلیٰ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں موجودہ سیکیورٹی کی صورتِ حال کو مدنظر رکھتے ہوئے عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ سکندر سلطان راجہ نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جلد ہی الیکشن کمیشن کی ٹیم صوبے کا دورہ کرے گی جس میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام امور کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔ <><><><><><><>