News Details
12/11/2023
گورنرہاوس پشاور میں نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری کے سلسلے میں تقریب منعقد
گورنرہاوس پشاور میں نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں خیبرپختونخوا کے نامزد نگران وزیراعلیٰ جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ نے اپنے عہدے کاحلف اُٹھا لیا۔
گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ سے بطور نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان، میئر پشاور حاجی زبیرعلی، سابق نگران صوبائی کابینہ کے اراکین،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری،آئی جی پولیس اخترحیات گنڈاپور،کمشنرپشاور سمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان نے شرکت کی۔گورنرحاجی غلام علی کی نگران وزیراعلیٰ جسٹس(ر)سید ارشد حسین شاہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اورنیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا۔
<><><><><><><>