News Details
11/11/2023
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کے اچانک انتقال پر وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے جملہ اسٹاف نے گہرے رنج و غم کا اظہار
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کے اچانک انتقال پر وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے جملہ اسٹاف نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ سوگوار خاندان کے نام یہاں سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے عملے نے تمام لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
<><><><><><>