News Details
08/11/2023
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا تیسرا اجلاس
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا تیسرا اجلاس بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہواجس میں صوبے میںغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے فورم کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاءپر اب تک کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات ، نگران صوبائی وزیر خزانہ احمد رسول بنگش ، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹرجنرل آف پولیس اختر حیات خان گنڈا پور ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد عابد مجیدکے علاوہ سول و عسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں صوبے میں غیر قانونی موبائل سموں ، بھتہ خوری ، حوالہ ہنڈی ، غیر قانونی اسلحہ ، سمگلنگ ، جعلی دستاویز سازی، منشیات کی سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اب تک کی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں اور اداروں کے حکام نے اس سلسلے میں اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور اقدامات کے بارے میں فورم کو بریفنگ دیں۔ اجلاس میں ضم اضلاع و ملاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ اور مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے جبکہ دہشت گردی میں معاون ثابت ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں کی موثر روک تھام کیلئے سخت اقدامات مزید منظم اور مربوط انداز میں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ان غیر قانونی سرگرمیوں کے موثر تدارک کیلئے متعلقہ وفاقی و صوبائی محکمے اور انٹیلی جنس ادارے مل کر مربوط اور مو ¿ثر کاروائیاں کریں گے ۔ فورم نے بھتہ خوری سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم دہراتے ہوئے بھتہ خوری کے مکمل خاتمے کیلئے ایپکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس بلا کر ایک جامع اور موثر حکمت عملی ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ۔ ایپکس کمیٹی اجلاس میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام، تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی پر خصوصی نظر رکھنے اور ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیازکارروائیاں جاری رکھنے جبکہ منشیات کی تیاری اور سپلائی میں ملوث بڑے مگر مچھوں کے خلاف کریک ڈاﺅن تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیااور اس سلسلے میں انٹی نارکاٹکس فورس، محکمہ ایکسائز اور پولیس کو مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں گزشتہ دنوں دہشت گردی کے واقعات میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کی شہادت پر فاتحہ خوانی اور شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی گئی ۔اجلاس میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں بد امنی کے مختلف واقعات رونما ہوئے جن میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے متعدد اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ اُنہوںنے کہاکہ ان شہداءنے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ، پوری قوم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ محمد اعظم خان نے کہاکہ حکومت ، ادارے اور پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہےں ۔ دہشت گردی میں معاون ثابت ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں کو جڑ سے ختم کرنا ہو گا ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ایپکس کمیٹی کے قیام کا اصل مقصد ہی غیر قانونی سرگرمیوں کا قلع قمع کرنا ہے اس سلسلے میں ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ اُنہوںنے کہاکہ اس مقصد کیلئے متعلقہ محکموں اور اداروں کے درمیان کو آرڈنیشن میکنز م کو مزید بہتر اور مو ¿ثر بنایا جائے ۔
<><><><><><>