News Details

07/11/2023

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی ڈیر ہ اسماعیل خان کے علاقہ درا زندہ میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ پر دہشتگرد حملے کی مذمت

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے ڈیر ہ اسماعیل خان کے علاقہ درا زندہ میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ محمد اعظم خان نے حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ، اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے پولیس فورس و دیگر سیکیورٹی اداروں نے لازوال قربانیاں دی ہےں ۔ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام امن و امان کے لئے پولیس کے جوانوں کی قربانیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔ درایں اثناءوزیراعلیٰ نے دیر بالا کے علاقہ پتراک میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔ انہوں نے حادثے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ <><><><><><><>