News Details

04/11/2023

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پولیس حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ انہوں نے دھماکہ کے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانو ں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ محمدا عظم خان نے دھماکہ میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اورمتعلقہ ضلعی انتظامیہ کو دھماکہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ایک انتہائی قابل مذمت اور مکروہ فعل ہے ۔ ایسے بذدلانہ واقعات سے قوم کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔