News Details

20/10/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے گزشتہ روز شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز کے چار اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی ہے

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے گزشتہ روز شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز کے چار اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ <><><><><><><>