News Details

18/10/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں سے کہا کہ وہ رواں مہینے کی 31 تاریخ سے پہلے اپنے ملک واپس چلے جائیں

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں سے کہا کہ وہ رواں مہینے کی 31 تاریخ سے پہلے اپنے ملک واپس چلے جائیں اور حکومت رضا کارانہ طور پر اپنے ملک واپس جانے والے غیر ملکی باشندوں کو تمام درکار سہولیات اور معاونت فراہم کرے گی۔ خیبر پختونخوا میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کے انخلاءکے حوالے سے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ رضا کارانہ طور پر واپس جانے والے غیر ملکیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات دی گئی ہیں تاکہ مقررہ مدت تک ان کی اپنے ملک واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی باعزت واپسی چاہتی ہے۔ <><><><><><>