News Details

17/10/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کا معروف ماہر تعلیم اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر اجمل خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے معروف ماہر تعلیم اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر اجمل خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ سوگوار خاندان کے نام یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے درس و تدریس کے شعبے میں مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ درایں اثناءوزیر اعلیٰ نے سینئر صحافی اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر عبدالبصیر قلندر کی والدہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ <><><><><><>