News Details
28/09/2023
نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کا عید میلا د النبی ﷺکے حوالے سے پیغام
نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کا عید میلا د النبی ﷺکے حوالے سے پیغام
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے عید میلادالنبیﷺ کے مبارک موقع پر پوری اُمت مسلمہ باالخصوص اہل پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری انسانیت کے لئے باعث سعادت و رحمت ہے اور آپ کی آفاقی تعلیمات نے بنی نوع انسان کو اندھیروں سے نکال کر انسانیت کی معراج تک پہنچا دیا۔
عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے پیغام میں نگران وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ آپﷺ کی ولادت انسانیت پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے، آپ ﷺ سے محبت ایمان کا بنیادی تقاضہ ہے اور آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر انسان دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپﷺ نے ہمیشہ انسانیت کی تکریم و محبت ، عفو و درگذر، عدل و انصاف کی بالادستی اور ظلم کے خاتمے کا درس دیا ہے۔ آپ ﷺکاخطبہ حجتہ الوداع ایسامنشور ہے جو رہتی دنیاتک نہ صرف مسلمانوںبلکہ دنیابھرکے انسانوں کی رہنمائی کاسرچشمہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ رحمت عالم کی تعلیمات کاکرشمہ تھاجس نے سب کو ایک صف میں کھڑاکرکے آقاوغلام کافرق مٹادیااور بلاامتیازرنگ و نسل فلاح انسانیت کادرس دیاجس کی بدولت اسلام دنےا کے کونے کونے تک پھیل گیا۔ انہوںنے کہاکہ محسن انسانیت کایہ انقلاب انسانی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے۔ آپ ﷺانسانیت کے نجات دہندہ اورحقیقی محسن ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمیںکامےابی کےلئے اپنی زندگیوںمیں امانت ،دیانت ،خیرخواہی اوراسلامی بھائی چارے کوفروغ دےنا ہو گا۔ محمد اعظم خان نے کہا کہ ریاست مدینہ کے سنہرے اصولوں کو اپنا کرہی ایک ترقیافتہ اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔آج کے بابرکت دن کے موقع پر بحیثیت مسلمان ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہیئے کہ ہم اسوئہ حسنہ کی روشنی میں ناصرف اپنے کردار و عمل کی اصلاح کریں گے بلکہ ایک حقیقی فلاحی معاشرے کے قیام کے لئے بھی حسب استطاعت اپنا کردار ادا کریں گے۔
َِِ<><><><><><><>