News Details

28/09/2023

شرپسند اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کی حالیہ کاروائیاں قابل تحسین ہیں صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں، محمد اعظم خان

شرپسند اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کی حالیہ کاروائیاں قابل تحسین ہیں صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں، محمد اعظم خان نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے مختلف اضلاع میں شرپسند اور سماج دشمن عناصر کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس کی حالیہ کارروائیوں پر اطمینان اظہار کرتے ہوئے پولیس کی مجموعی کارکردگی کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان پولیس اور کاو ¿نٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے شرپسندوں کے خلاف کامیاب کاروائی کی ہے، جبکہ لکی مروت پولیس نے پولیس چوکی اور جیل پر ہونے والے حملوں کو انتہائی جرا ±ت اور بہادری سے ناکام بنایا ہے۔ بدھ کے روز یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کارروائیوں میں حصہ لینے والے پولیس اہلکار شاباش کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ محمد اعظم خان کا کہنا تھا کہ شرپسند اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائیاں قابل اطمینان اور قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری دہشتگردی کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام اور حکومت کو پولیس کی ان قربانیوں اور کامیابیوں پر فخر ہے اور صوبائی حکومت اور عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔