News Details
02/09/2023
نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کاضلع اپر چترال کے دورافتادہ گاوں ہرچین میں چکن پاکس کی بیماری پھیلنے کا نوٹس
نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ضلع اپر چترال کے دورافتادہ گاوں ہرچین میں چکن پاکس کی بیماری پھیلنے کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ریاض انور کو اس بیماری کی روک تھام کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی نے مشیر صحت کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ضلعی محکمہ صحت کے ذریعے اس بیماری سے متاثرہ ہرچین گاو ¿ں کے سرکاری سکول کی طالبات کے علاج معالجے اور علاقے میں اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے لائے جائیں۔ وزیر اعلی نے مزید ہدایت کی ہے کہ متاثرہ بچیوں کے علاج معالجے کے لئے علاقے میں خصوصی میڈیکل ٹیمیں بھیجی جائیں اور اس بیماری کے سد باب کے لئے مانیٹرنگ کا خصوصی انتظام کیا جائے تاکہ اس کے مزید پھیلاو کو روکا جاسکے۔