News Details
28/07/2023
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کا مانسہرہ میں گھر پر مٹی کا تودہ گرنے، ہری پور میں گاڑی کے کھائی میں گرنے پر افسوس کا اظہار
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے مانسہرہ میں گھر پر مٹی کا تودہ گرنے جبکہ ہری پور میں گاڑی کے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں مجموعی طور پر آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کے روز یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ نگران وزیراعلیٰ نے ہری پور حادثے میں زخمی بچوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
<><><><><><>