News Details

25/07/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم نے ضلع خیبر میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوردھماکہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہےک

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم نے ضلع خیبر میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوردھماکہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ منگل کے روز یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ قیام امن کے لیے ہماری پولیس فورس نے قربانیوں کی ایک داستان رقم کی ہے جس پر پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہداءکی ان عظیم قربانیوں کی مقروض ہے، ہم ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ <><><><><