News Details

21/07/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ضلع شانگلہ میں جیپ گاڑی کے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ضلع شانگلہ میں جیپ گاڑی کے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کے روز یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحومین کے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ <><><><><><><><>