News Details

18/07/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حیات آباد میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حیات آباد میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔وزیر اعلیٰ نے زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی اور کہا کہ ملک و قوم کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ حیات آباد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانابزدلانہ فعل ہے،پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ محمد اعظم خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت زخمیوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ <><><><><><><><>