News Details

17/07/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کاصوبے کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث متعدد حادثات کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث متعدد حادثات کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کے روز یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے حادثات میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور انکی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے لوئر کوہستان میں گاڑی کے کھائی میں گرنے اور اپر چترال میں جیپ گاڑی کے دریا میں گرنے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7 افراد کے جاں بحق ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔