News Details

12/07/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے لوئر کوہستان میں گاڑی کے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے لوئر کوہستان میں گاڑی کے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کے روز یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اورمتعلقہ ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ <><><><><><>