News Details

06/07/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے گزشتہ روز میرانشاہ شمالی وزیرستان میں حمید اللہ شہید چیک پوسٹ کے قریب فوجی قافلے پر خودکش حملے کی پرزور مذمت کی ہے اور حملے میں فوجی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے گزشتہ روز میرانشاہ شمالی وزیرستان میں حمید اللہ شہید چیک پوسٹ کے قریب فوجی قافلے پر خودکش حملے کی پرزور مذمت کی ہے اور حملے میں فوجی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کے روز یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے اس دلخراش واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے ملک و قوم کے تحفظ اور امن عامہ کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ محمد اعظم خان نے شہداءکے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔دریں اثناءوزیراعلیٰ نے ضلع خیبرکے علاقہ شاکس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران میجر میاں عبد اللہ کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ا ±نہوںنے لواحقین سے ہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ <><><><>