News Details
05/07/2023
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے سابق سینیٹر بیرسٹر ظہور الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے سابق سینیٹر بیرسٹر ظہور الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ بدھ کے روز یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانون کے شعبے میں بیرسٹر ظہور الحق کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائیگا۔
<><><><><><><>