News Details
02/07/2023
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے عید الاضحٰی کی نماز ایبٹ آباد کی ایک مقامی مسجد میں ادا کی
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے عید الاضحٰی کی نماز ایبٹ آباد کی ایک مقامی مسجد میں ادا کی۔ کمشنر ہزارہ عامر سلطان ترین، آر پی او ہزارہ طاہر ایوب اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال سمیت دیگر سرکاری حکام نے وزیراعلیٰ کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نمازیوں میں گھل مل گئے اور ان سے عید کی مبارکباد وصول کی۔