News Details

29/06/2023

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کاضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں گھر کے اندر نو افراد کے قتل کا نوٹس

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں گھر کے اندر نو افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام کو واقعے کی تحقیقات کرنے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے اس واقعے کو انتہائی اندوہناک، سفاکانہ اور قابل مذمت عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے، انہیں جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جان بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔