News Details

18/05/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ضم اضلاع کے عوامی مسائل کے حل کے لئے ہفتے میں ایک دن ضم اضلاع کے لئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ضم اضلاع کے عوامی مسائل کے حل کے لئے ہفتے میں ایک دن ضم اضلاع کے لئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضم اضلاع کے عوام اس سلسلے میں ہر جمعرات کے دن سی ایم ہاوس پشاور میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرسکیں گے۔اس سلسلے کا دوسرا سیشن آج بروز جمعرات 18 مئی کو منعقد ہوگا۔ اس مقصد کے لئے سہ پہر تین بجے سے پانچ بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ ضم اضلاع کے عوام وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کرنے کے لیے مقرر وقت میں وزیر اعلیٰ ہاو ¿س تشریف لا سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کریں گے۔